DAILY PRESS DIGEST 24.04.2022 Directorate General Information & Public Relations, Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

DAILY PRESS DIGEST
24.04.2022
Directorate General Information & Public Relations,
Govt. of Khyber Pakhtunkhwa

روزنامہ مشرق پشاور
• حلقہ بندیاں 24 مئی تک مکمل کرنے کا اعلان
• مہنگائی کے طوفان کا خدشہ، آئی ایم ایف کی شرط تسلیم، پٹرول، ڈیزل مہنگا کرنے کا عندیہ
• بلوچستان کے لاپتہ افراد کا مسئلہ با اختیار لوگوں کے سامنے اٹھاؤں گا: وزیراعظم
• ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل یقینی بنائی جائے: محمود خان
• افغانستان سے شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل میں حملہ، 3 سکیورٹی اہلکار شہید، 4 زخمی
• پاکستانی سفیر نے کیا بریفنگ دی؟ عمران اور اے آر وائی نے تشریح کردی
• پولیو کیس رپورٹ ہونے پر ٹاسک فورس کا اجلاس طلب
• وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری دوسری بار ملتوی
• بلاول ایک دو روز میں بطور وزیر خارجہ حلف اٹھائیں گے: کائرہ
• کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں 9 ماہ میں 4500 فیصد اضافہ
• چارسدہ سے قیدی، پشاور سے ایم پی اے کے فرار کی انکوائری
• ایم پی اے فیصل زمان زمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ بیرسٹر سیف
• کشیدگی کے باعث پاک افغان غلام خان سرحد مکمل طور پر سیل
• پختونخوا میں کاغذ کا بحران پیدا ہوگیاکتب اور پرنٹنگ کا کام متاثر
• چارسدہ: شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا
• فضلہ تلف کرنے کیلئے ہاسپٹل مینجمنٹ رولز پر عملدرآمد کی ہدایت
• حکومت کا فیک نیوز کے خاتمے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
• کرک کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا عہدہ 18 مہینے سے خالی
• عوامی نیشنل پارٹی کی گیس لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج میں تحریک انصاف کو بھی دعوت
• ٹیکس آفس پشاور میں آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد
• میڈیکل کالج فیس سکینڈل میں بریت کی تمام درخواستیں مسترد
• داؤدزئی میں گھریلو نا چاقی پر داماد نے اہلیہ اور سسر کو قتل کردیا
• مردان: مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی
روزنامہ آج پشاور
• مہنگائی میں کمی لائینگے، اقتدار میں آنے کا واحد مقصد غربت کا خاتمہ ہے: شہباز شریف
• عوامی بہبود کے منصوبوں میں تاخیر ناقابل قبول ہے: محمود خان
• ملک میں بجلی پیداوار 17 ہزار، طلب 19 ہزار میگا واٹ، لوڈشیڈنگ جاری
• قومی سلامتی کمیٹی اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں: امریکہ
• نوازشریف، شہباز ، حمزہ ، مریم نواز کے نام ای سی ایل سے خارج
• کشمیر میں بھارتی وزیراعظم کے دورہ کیخلاف آج مکمل ہڑتال کا اعلان
• سرکاری ملازمین کو عید کی چھٹیوں سے قبل تنخواہ ادا کرنیکا فیصلہہ
• یوم شہادت حضرت علیؓ عقید ت و احترم کے ساتھ منایا گیا
• صدقہ فطر 170 روپے فی کس مقرر
• مراسلہ سچ ثابت ہوگیا، سپریم کورٹ کھلی سماعت کرے: عمران خان
• اعتزاز احسن کی پیپلز پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبروں کی تردید
• ایم پی اے فیصل زمان فرار معاملہ: پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج، اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم
• فیملی پنشن کی رقم 100 فیصد کرنے کے اعلان پر عملدرآمد نہ ہوسکا
• سٹاک مارکیٹ مندی: سرمایہ کاروں کے ڈیڑھ سو ارب ڈوب گئے
• شمالی وزیرستان میں پولیو کیس: 15 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق
• 9 ماہ کا تجارتی خسارہ 30 ارب ڈالر سےتجاوز کرگیا
• بڈھ بیر میں افطاری کے بعد ایک بھائی قتل، دوسرا شدید زخمی
• 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کے 82 نئے کیس رپورٹ، 1 جاں بحق
• ٹارگٹ کلنگ: شمالی وزیرستان میں 2 افراد قتل کردیئے گئے
• ایڈہاک ڈاکٹروں کا توسیع اعلامیہ جاری نہ ہونے پر شدید احتجاج
• شہباز شریف کے منتخب ہونے سے تعلقات بڑھیں گے: طالبان
• صحت کارڈ پینل میں شامل ہسپتالوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
• اکوڑہ بازار میں اندھا دھند فائرنگ، ماں جاں بحق، بیٹی زخمی
• بنوں: مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3 افراد قتل، زخمی چل بسا
روزنامہ ایکسپریس پشاور
• سپریم کورٹ دھمکی آمیز خط کی کھلی سماعت کرے، کارکن اسلام آباد مارچ کیلئے تیار ہیں: عمران خان
• عوام تباہ کن نقصان اٹھا چکے، معاشی سلائیڈ تبدیل کرینگے: نواز، بلاول اعلامیہ
• 4 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کرنیکا فیصلہ
• وزیرخزانہ کے آئی ایم ایف سے مذاکرات، پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق
• خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ کیلئے مشاورت شروع، وسائل کیلئے مرکز سے بیوروکریٹک رابطوں کا امکان
• اسد قیصر کا 200 افراد کو خلاف ضابطہ بھرتی، ترقیاں دینے کا انکشاف
• عارف علوی صدر بنیں، نیازی کے غلام نہیں: رانا ثناء اللہ
• لکی مروت: نا معلوم افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار شہید
• کوہاٹ: نکاسی آب پر 2 بھائیوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
• مداخلت ہوئی ہے تو یہ سازش سے بڑا معاملہ ہے: تجزیہ کار
• نوشہرہ: کرکٹ ٹورنمنٹ میں فائرنگ، راہگیر سمیت 2 جاں بحق
• افغانستان سے غیر ملکی اسلحہ پاکستان سمگلنگ کوشش ناکام، بھاری تعداد برآمد
Daily News Islamabad
• Petrol prices will have to be raised: Miftah
• PTI moves IHC to also scrutinize accounts of other parties
• All set for immunization week in Khyber
• ‘Projects worth Rs300m being launched in Oghi’
• PM, Bilawal worried about polio resurfacing
• Leaking official information: President retains major penalty for NAB official
• Live streaming: IHC CJ forms panel on modalities, rules
• To eliminate fake news: Joint Action Committee, Marriyum Aurangzeb agree on legislation

Daily Dawn Islamabad
• KP: Education foundation to help private sector set up schools; Enrolment of 10,000 out-of-school children planned there in next academic year
• Immunisation week begins today in Bajaur tribal district
• Steel bridge installed on Indus for Dasu power project
• Concern shown over deteriorating law and order situation in Bara
• Pillion riding, weapons’ display banned in Dera
• US lawmaker meets Afghans at vocation centre in Haripur: Says Americans will continue working for their well-being
• Decision to set up protectorate office in Swat hailed

Extracts from Editorial Pages

روزنامہ مشرق پشاور کے ایڈیٹوریل میں سکولوں میں موبائل فون پر پابندی بارے بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اساتذہ و سکول سربراہان اور طلباء وطالبات پر سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ اخبار کہتا ہے کہ اصل بات عملدرآمد کی ہے صوبہ بھر کے دور دراز سکولوں میں لاکھوں کی تعداد میں اساتذہ سے اس کی پابندی کیسے کروائی جائے گی یہ بلی کے گلے میں گھنٹی کون باندھے کے مصداق ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ عملدرآمد پوری طرح ممکن نہیں تو پچاس فیصد بھی اگر ممکن نظر آیا تو یہ عمل اختیار کیا جائے بصورت دیگر کوئی مؤثر نظام وضع کرکے اس کی پابندی کرائی جائے۔

روزنامہ آج پشاور کے ایڈیٹوریل میں عوامی مسائل بارے بتایا گیا ہے کہ ملک میں سیاسی کشمکش اور تناؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے کسی نے کسی کیخلاف کیا کہا اور کیا سنا کی بحث سے ہٹ کر ضرورت ملک کو درپیش مسائل اور انکے تناظر میں عام آدمی کی مشکلات کے احساس کی ہے۔ اخبار کہتا ہے کہ اس حقیقت سے کسی طور چشم پوشی ممکن نہیں کہ لوڈشیڈنگ ، میونسپل سروسز کی عدم فراہمی، ملک میں حقیقی کیساتھ مصنوعی گرانی نے غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ سرکاری دستاویزات میں پیش کردہ رپورٹ کے اعداد و شمار کتنے ہی تسلی بخش کیو ں نہ ہوں جب تک برسرزمین ان اعداد و شمار کے ثمرات دکھائی نہ دیں سب بے معنی رہتا ہے، اس وقت پورے ملک میں عوام کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے مرکز اور صوبوں کو بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.